پریانکا چوپڑا کے ہاں "کرائے کی کوکھ” سے بچی کی پیدائش
اداکارہ اور گلوکار نک جونس کی شادی 2018 میں بھارت کی ریاست راجستھان میں روایتی رسم و رواج کے ساتھ ہوئی تھی۔
انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماضی کی مس ورلڈ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس ماں باپ بن گئے ہیں، ان کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ معلومات خود اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شیئر کی ہیں۔ پریانکا کے ساتھ ان کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس نے بھی بتایا ہے کہ ان کے گھر ایک چھوٹا مہمان آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مشہور امریکی راک گلوکار میٹ لوف انتقال کرگئے
نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا
انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ بچے کی پیدائش کی خبر شیئر کرتے ہوئے پریانکا نے لکھا ہے کہ “ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے ہاں "سروگیسی” کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہم احترام کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ اس خاص وقت کے دوران ہم نے خاص رازداری کا خیال رکھا، ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے تھے۔ شکریہ”۔
View this post on Instagram
اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مشہور شخصیات سے لے کر عام لوگوں تک نے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو والدین بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
غور طلب بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی 2018 میں راجستھان میں روایتی رسم و رواج کے ساتھ ہوئی تھی، اس یونیک قسم کی شادی کے چرچے بھی بہت زیادہ ہوئے تھے۔ شادی کے بعد پرینکا امریکہ شفٹ ہو گئی ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں وہ اپنا زیادہ تر وقت گزارتی ہیں۔
واضح رہے کہ ادکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کی ایسی اداکارہ ہیں، جنہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پہچانا جاتا ہے، اس کے ساتھ وہ بالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔