ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ نئی فلم میں فرانسیسی بادشاہ کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار
فلم میں مائیون ، جینے ڈی بیری کا کردار ادا کریں گے جو کہ فرانسیسی بادشاہ لوئس XV کی آخری بیوی تھی۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ اپنی سابقہ بیوی امبر ہرڈ پر تشدد کیس کے بعد اپنی پہلی فلم میں فرانسیسی بادشاہ لوئس XV کا کردار ادا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
‘پائریٹس آف دی کیریبین’ اسٹار اس موسم گرما میں آنے والی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے تاہم فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔ جونی ڈیپ آخری بار 2020 میں فلم ‘میناماتا’ میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیے
کبریٰ خان کلاسیکی سیریز The Munsters کی مداح نکلیں
مشہور امریکی راک گلوکار میٹ لوف انتقال کرگئے
ڈائریکٹر ہیلمر مائیون کے بینر نیچے بننے والی فلم میں جونی ڈیپ متنازعہ فرانسیسی بادشاہ لوئس XV کا کردار ادا کریں گے۔
معروف جریدے ورائٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جونی ڈیپ فرانسیسی ڈائریکٹر ہیلمر مائیون کی ہدایت کاری میں بننے والی اگلی فلم میں فرانسیسی بادشاہ لوئس XV کا کردار ادا کریں گے جس کی شوٹنگ اس موسم گرما میں شروع ہوگی۔
View this post on Instagram
فلم کے عنوان اور کہانی کو ابھی تک میڈیا سے خفیہ رکھیا گیا ہے۔ فلم Pascal Caucheteux اور Gregoire Sorlat کے پیرس میں قائم وائی ناٹ پروڈکشن (“A Prophet”) کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے، فلم کے عالمی سطح پر فروخت کے حقوق وائلڈ بنچ انٹرنیشنل ("ٹائٹین”) کو دیئے گئے ہیں۔
فلم بندی تین ماہ تک پیرس کے تاریخی مقامات پر ہوگی ، خاص طور پر "ورسائی محل” میں ہوگی۔
فلم میں مائیون ، جینے ڈی بیری کا کردار ادا کریں گے جو کہ فرانسیسی بادشاہ لوئس XV کی آخری بیوی تھی۔
لوئس XV کو "محبوب” کا لقب دیا گیا تھا ، اس نے فرانس میں 59 سال حکومت کی تھی ، جو لوئس XIV کے بعد فرانس کی تاریخ میں سب سے طویل حکومت کرنے والے بادشاہ تھے۔ بعد ازاں لوئس XV بدعنوانی اور بدکاری کے الزامات کے بعد ایک غیر مقبول بادشاہ کے طور پر مر گیا۔
لوئس XV پر بننے والی اس فلمی منصوبے کی اطلاع سب سے پہلے فرانسیسی ویب سائٹ سیٹیلی فیکس نے دی تھی۔









