کبریٰ خان کلاسیکی سیریز The Munsters کی مداح نکلیں

خوبرو اداکارہ نے 1960کی دہائی میں نشر ہونے والی سیریز کی ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں مثبت پیغام دیا گیا ہے۔

خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر امریکی چینل سی بی ایس کی ایک مشہور زمانہ ٹی وی سیریز The Munsters کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بہت اچھا پیغام دیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ Munsters Family کھانے کی ٹیبل پر بیٹھی ہے اور Herman Munster اپنے بیٹے کو سبق آموز نصیحت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات کی ایک اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بے بی شارک یوٹیوب پر 10 ارب ویوز والی پہلی ویڈیو بن گئی

انہوں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم کیسے نظر آتے ہو، تم لمبے یا چھوٹے ہوسکتے ہو، موٹے اور دبلے بھی ہوسکتے ہو، بدصورت اور اسمارٹ بھی ہوسکتے ہو۔

Herman نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تم گورے یا کالے یا گندمی رنگ کے ہوسکتے ہو، اس سب سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جو بات اہمیت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ تمہارا دل کتنا بڑا ہے اور تمہارا کردار کتنا مضبوط ہے۔

کبریٰ خان نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ اس کو سنیں، اگر ضرورت پڑے تو بار بار سنیں۔

The Munsters مشہور زمانہ امریکی ٹی وی سیریز ہے جو کہ ستمبر 1964 سے مئی 1966 تک نشر کی گئی۔

متعلقہ تحاریر