ماسک پہنے ہوئے مرد زیادہ پرکشش لگتے ہیں، خواتین کی رائے

غیرملکی ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق خواتین کو سرجیل ماسک پہننے والے مردوں کی تصاویر زیادہ پرکشش لگیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دو سال گزر چکے ہیں اور چہرے پر لگانے والے ماسک اب ہماری زندگی کا اہم حصہ بن گئے ہیں۔ سرجیکل ماسک سے لے کر جدید ڈیزائن کے ماسک، لوگ ہر طرح کے ماسک ہی استعمال کر رہے ہیں۔

ایک ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق میڈیکل ماسکس نے چہرے کی کشش میں اضافہ کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ میڈیکل ماسکس لگانے والے لوگ زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور کے بی آر ٹی اسٹیشن پر ماسک بیچنے والے بچے کا فوجی پائلٹ بننے کا عزم

ماسک کیوں نہیں پہنا؟ برطانوی شہری اپنے وزیراعظم پر برہم

تحقیق کے مطابق میڈیکل ماسک لگانے والے افراد کے چہرے زیادہ پرکشش تھے اور کپڑے کا ماسک استعمال کرنے والے لوگوں کے چہرے ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ پرکشش تھے جو کہ ماسک نہیں لگاتے۔

ریسرچ میں 43 خواتین کو مردوں کی تصاویر دکھا کر ان کی کشش کو ریٹنگ دینے کا کہا گیا، یہ تصاویر تین طرح کی تھیں، چند تصاویر وہ تھیں جس میں مرد سرجیکل ماسک پہنے ہوئے تھے، دوسری قسم میں بغیر ماسک کے تھے اور تیسری قسم کی تصاویر میں اپنے آدھے چہرے کو کتاب سے چھپائے ہوئے تھے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ خواتین نے کپڑے کا ماسک پہننے والوں کو زیادہ پرکشش قرار دیا، یہ بھی پتا چلا کہ فیشن زدہ ماسک کے مقابلے میں سرجیل ماسک زیادہ اچھے لگتے ہیں۔

کارڈف یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی جاپان میں بھی ایک تحقیق کی گئی تھی جس کے مطابق بتایا گیا کہ ماسک لگانے والی خواتین زیادہ پرکشش ہوتی ہیں کیونکہ ماسک چہرے پر موجود کیل مہاسوں کو چھپا لیتا ہے۔

متعلقہ تحاریر