کووڈ 19 سے حفاظت کے لیے سالانہ ایک فائزر خوراک لازم ہے، البرٹ بورلا
فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر البرٹ بورلا نے روز دے کر کہا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر کوویڈ 19 سے محفوظ رہنے کے لیے فائزر کی ایک بوسٹر خوراک لینا لازمی ہوگی تاکہ آپ وبائی مرض کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکیں۔
فائزر کی بائیو این ٹیک ویکسین کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف بہتر زیادہ قوت مدفعت پیدا کرتی ہے جس سے شدید بیماری کے حملے غیرموثر ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری متعارف کرانے پر غور
کورونا وائرس، امریکی کمپنی کی دوائی 105 ممالک کو سستے داموں ملے گی
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کچھ ممالک نے ویکسین بوسٹر پروگرامز کو بڑھا دیا ہے یا پھر شاٹس کے درمیان وقفے کو کم کردیا ہے، کیونکہ حکمران اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں میزبان نے البرٹ بورلا سے پوچھا کیا آپ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ ہر چار یا پانچ ماہ بعد باقاعدگی سے بوسٹر ڈوز لینی پڑی گی۔
البرٹ بورلا کا کہنا تھا ایسا نہیں ہے میں جس چیز کی امید کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسی ویکسین ہو گی جو آپ کو سال میں ایک بار لگوانی پڑے گی۔
میزبان نے کہا "سال میں ایک بار – لوگوں کو ایسا کرنے پر راضی کرنا کیا آسان ہوگا ۔ کیا لوگوں کو یاد رکھنا آسان ہے۔؟
اس پر البرٹ بورلا کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کے نقطہ نظر سے یہ ایک مثالی صورتحال ہے ، ہم یہ کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ہم ایک ایسی ویکسین بنا سکتے ہیں جو اومیکرون کا احاطہ کرے اور دوسری قسموں کو بھی نہ انگنور کیا جاسکے۔
البرٹ بورلا کا مزید کہنا تھا کہ فائزر نے اومیکرون سے لڑنے کے لیے دوبارہ خوراک ڈیزائن کی ہے جس کی منظوری کے لیے فریم ورک مکمل کرلیا ہے اور مارچ میں ہی اس کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کردی جائے گی۔
تین مطالعات کا حوالہ دیتے ہوئے، یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے جمعہ کو کہا تھا کہ ایم آر این اے ویکسین کی تیسری خوراک اومیکرون سے لڑنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، جو اسپتال میں داخل ہونے سے 90 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔









