کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری، تمباکو کی امدادی قیمت مقرر

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے قیمت مقرر کرنے کا مقصد کاشتکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

نسوار اور حقے کے تمباکو کے کاشت کاروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمباکو کی امدادی قیمت مقرر کردی۔

وفاقی حکومت تمباکو کے کاشت کاروں کے لیے ریلیف لے آئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس نے تمباکو کی فی کلو قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔  تمباکو کی قیمت مقرر کرنے کا مقصد کاشتکاروں کو تحفظ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایک ارب ڈالر مالیت والے مشرق وسطیٰ کے 5 اسٹارٹ اپس

آٹو کمپنیز نے ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ صارفین کو منتقل کردیا

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں تمباکو کی کم از کم قیمت کے تقرر کی سمری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں 2022ء کیلئے تمباکو کی مختلف اقسام کی کم از کم قیمتوں کی منظوری دی گئی، تمباکو کی فی کلو کم از کم قیمت کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

اجلاس میں ایف سی وی کیٹگری کے تمباکو کی دونوں اقسام کی قیمت مقرر کی گئی ۔ میدانی علاقے کی قیمت 240 روپے فی کلو اور نیم پہاڑی علاقے سے 281.13 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

ڈی اے سی کے تمباکو کی قیمت 149.09 روپے، وائٹ پٹا 129 روپے فی کلو اور بیورلے 187.50 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ نسوار اور حقے کیلئے تمباکو کی قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کی گئی ۔

تمباکو کی قیمت مقرر کرنے کا مقصد کاشتکاروں کو تحفظ دینا ہے۔ کاشت کار حکومتی فیصلے سے خوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس طرح انہیں تمباکو کی فصل کی مناسب قیمت مل سکے گی۔

متعلقہ تحاریر