اداکارہ حرا اور مانی کورونا وائرس سے صحتیاب

اداکارہ نے بتایا وہ اور ان کے شوہر مانی کورونا وائرس سے مکمل محفوظ ہیں اور صحت یاب ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری  کی معروف اداکار جوڑی  حرا اور مانی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے کےبعد مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی صحتیابی کا اعلان کرتےہوئے نئی تصاویر شیئر کردیں۔

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اداکار سلمان ثاقب عرف مانی اور ان کی اداکارہ بیوی  حرا   کورونا وائرس سے مکمل  صحت یاب ہوگئی ہیں ، سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر  اپنے انھوں نے  اپنے شوہر مانی کےساتھ  ایک تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ اب  وہ اور ان کے شوہر مانی کورونا وائرس سے مکمل محفوظ ہیں اور صحت یاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

بشریٰ انصاری کے بعد عتیقہ اوڈھو اور حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار

حرا مانی  نے اپنی شادی کو ہمیشہ نیا رکھنے کا کریڈٹ مانی کو دے دیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اداکارہ حرا نے اپنی  سوشل میڈیا پوسٹ میں  وباء سے متاثر  دنوں میں ان  کی صحت کی دعائیں کرنے والے  مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ  رواں سال  19جنوری کو اداکارہ حرا مانی نے  اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس میں ان کی اس بیماری سے  متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔‘ اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ماسک پہنیں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔‘ اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’کورونا وائرس کیسز کی شرح بڑھنے کے پیشِ نظر ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔‘

متعلقہ تحاریر