کراچی کے ساتوں اضلاع میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

سپریم کورٹ کے احکام  پر بلدیہ عظمی کراچی کے تحت کراچی کے ساتوں اضلاع میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری  ہے۔لیاقت آباد،صدر اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بھاری مشینری کی مدد سے تجاوزات اور پتھاروں کا خاتمہ کردیا گیا۔

انسداد تجاوزات آپریشن کی نگرانی سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے چار اضلاع میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائیاں

لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانداروں کا سامان ضبط

تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ضلع وسطی میں لیاقت آباد بانٹوا نگراورمسجد قبا کے اطراف، ضلع جنوبی میں صدر بوہری بازاراور  موچی گلی، ضلع شرقی میں گلشن اقبال اور یونیورسٹی روڈ پر کارروائیاں کی گئیں۔

آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے فٹ پاتھ پر بنائی گئی دکانیں، چبوترے، سیڑھیاں، دیواریں اور سن شیڈ مسمار کردیے گئے۔

محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے  کیبنز، ہوٹلوں کا سامان ،کرسیاں، میزیں، تخت، پنکچرشاپ  کا ،سامان مرغیوں کے پنجرے ،ٹھیلے ،پتھارے اور کھانے پینے کے مختلف اسٹال اور دیگر تجاوزات ضبط  کرلیں۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ ، اسسٹنٹ کمشنر، علاقہ پولیس، رینجرز ،اینٹی اینکروچمنٹ پولیس اور  سٹی وارڈن بھی موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر بشیر صدیقی نے کہاکہ  سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر