کراچی کے چار اضلاع میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائیاں

شیر شاہ نالے پر قائم تجاوزات بھاری مشینری سے مسمار، کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی شہر کے چار ضلعوں میں بیک وقت کارروائیاں، تجاوزات کے خلاف آپریشن ضلع کیماڑی، ضلع وسطی، ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کیا گیا۔

کیماڑی میں شیر شاہ نالہ پر بنی تجاوزات کو بھاری مشینری کے ساتھ مسمار کیا گیا اور بھاری مشینری استعمال کرتے ہوئے شیر شاہ نالہ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سیکیورٹی آپریشن میں گھر تباہ، وادی تیراہ کے شہری غاروں میں رہنے پر مجبور

لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانداروں کا سامان ضبط

ضلع شرقی میں نشتر روڈ کے اطراف روڈ اور فٹ پاتھ پر رکھی تجاوزات کو ضبط کیا گیا، ضلع جنوبی میں ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چند ریگر روڈ اور ڈینسو ہال کے اطراف فٹ پاتھ پر رکھے پتھاروں، کیبنز اور اسٹالز کو ضبط کیا گیا۔

ضلع وسطی میں شپ اونرز چورنگی کے اطراف بھی تجاوزات ختم کی گئیں اور سروس روڈ پر بنائی گئی نرسری اور دیگر تجاوزات کو ختم کرایا گیا۔

قبل ازیں کمشنر کراچی کے آفس میں اینٹی اینکروچمنٹ آپریشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر کراچی نے کی۔

اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی، ڈی آئی کراچجی ساوتھ، ڈپٹی کمشنر، اعلیٰ پولیس افسران، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ تحاریر