بختاور بھٹو کی 32 ویں سالگرہ پر انسٹاگرام کیلیے دلچسپ ویڈیو
گزشتہ روز چیئرمین زیبسٹ یونیورسٹی بختاور بھٹو کی 32 ویں سالگرہ تھی، انہوں نے انسٹاگرام پر کیک کے ساتھ مزاح سے بھرپور ویڈیو شیئر کی۔

گزشتہ روز چیئرمین زیبسٹ یونیورسٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی سالگرہ تھی، انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر مزاح سے بھرپور ایک ویڈیو شیئر کی۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور بھٹو گہرے سبز رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور گلے میں سیاہ دوپٹہ ڈال رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میر حاکم بھٹو نانی کی تصویر دیکھ کر خوش ہوگئے
بلاول کی بھانجے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
بختاور کے سامنے ایک نہایت خوبصورت اور دیدہ زیب کیک رکھا ہوا ہے جس کے اوپر انہوں نے اپنی سالگرہ کے عدد رکھے ہوئے ہیں۔
ویڈیو بنانے والے جو کہ غالباً بختاور کے شوہر محمود چوہدری ہیں، انہوں نے کیک پر رکھے عدد کو ٹھیک کیا اور 23 سے 32 کر دیا جو کہ بختاور کی اصل عمر ہے۔
لیکن بختاور نے بعد ازاں دوبارہ 32 کو 23 کر دیا اور بچوں کی طرح خوش ہوتے ہوئے تالیاں بجائیں۔
اس ویڈیو پر بختاور بی بی نے کیپشن دیا کہ عمر صرف ایک ہندسہ ہے۔









