جویریہ عباسی کی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد  

 اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا دنیا کی سب سے خوبصورت بیٹی کو سالگرہ مبارک ہو۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی اور اداکار شمعون عباسی کی بیٹی  اداکارہ اور ماڈل عنزیلہ عباسی کی سالگرہ کے موقع پر ماں جویریہ عباسی نے  بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کی کامیابی  کیلئے بہت دعا گو ہیں۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی بیٹی عنزیلہ عباسی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے انھوں نے کچھ بولڈ تصاویر شیئر کی ہیں ، تصاویر کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں  اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کی سب سے خوبصورت بیٹی کو سالگرہ مبارک ہو۔ جیتی رہو اور ہمیشہ خوش رہو۔

یہ بھی پڑھیے

انوشے عباسی اور جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں

جویریہ عباسی انجلی بن گئیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

واضح رہے کہ عنزیلہ عباسی  پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ ہے جو اردو ٹیلی ویژن میں کام کرتی ہے۔ وہ اداکار شمعون عباسی اور جویر یہ عباسی کی بیٹی اور مصنف زبیر عباسی کی پوتی ہیں۔

عنزیلہ نے اپنی اداکاری کا آغاز 2016 میں ڈرامہ سیریل گلہ  سے کیا تھا جس میں انھوں نے  مرکزی کردار اداکیا تھا ، اس کے بعد انھوں نے درجنوں پراجیکٹ کیئے اور اب وہ پاکستان کی جانی مانی ماڈلز میں ایک شمار کی جاتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر