جویریہ عباسی انجلی بن گئیں؟
جویریہ عباسی ہر روپ میں خود کو خوبصورتی سے ڈھال لیتی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی کی ساڑھی پہنے باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مداح اداکارہ کو بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی انجلی قرار دے رہے ہیں۔ 48 سالہ جویریہ عباسی بلاشبہ ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں اور وہ ہر روپ میں خود کو خوبصورتی سے ڈھال لیتی ہیں۔
ڈراموں میں سیدھی سادھی ماں کا کردار ہو یا منفی سوچ رکھنے والی کسی امیر خاتون کا، جویریہ عباسی نے ہر روپ میں خود کو بہترین اداکارہ ثابت کیا ہے۔ ٹی وی اسکرین سے ہٹ کر بات کریں تو جویریہ عباسی کی شخصیت ڈراموں سے بالکل مختلف دکھائی دیتی ہے، اداکارہ کی حالیہ ویڈیو میں وہ بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی انجلی (کاجول) کی طرح ساڑھی میں ملبوس باسکٹ بال کھیلتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
زوہیب حسن کو لینے کے دینے پڑگئے
جویریہ عباسی کے مداح انہیں اس انوکھے کام پر داد دے رہے ہیں۔ ویڈیو بنانے والا شخص اداکارہ سے مزاحیہ انداز میں کہہ رہا ہے کہ وہ اب 17 سال کی نہیں رہیں، اس لیے ان سے بال باسکٹ میں نہیں ڈالا جائے گا تاہم جویریہ عباسی آخر تک کوشش کرتی رہیں۔
جویریہ عباسی نے اپنی ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو بھی یہی پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ کبھی ہار نہ مانیں، اسی لیے انہوں نے ویڈیو کا کیپشن بھی نیور گیو اپ یعنی کبھی ہار نہ مانیں رکھا ہے۔