شرمیلا فاروقی بمقابلہ نادیہ خان: 50 کروڑ کے نوٹس کا تبادلہ

'انصاف کے لیے لڑائی، خواتین کے لیے لڑائی، کوئی بھی ہماری بے عزتی نہیں کرسکتا

پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی  کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان کو  اپنی والدہ کے ساتھ ہتک آمیز رویے پر پانچ کروڑ روپے کے  ہرجانے کے نوٹس پر  اداکار ہ نے بھی رکن اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کا ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا

شرمیلا فاروقی نے عائزہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مارننگ شو کی سابق میزبان اور اداکارہ نادیہ خان سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنا پیغام شیئر کیا اور اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا ‘انصاف کے لیے لڑائی، خواتین کے لیے لڑائی، کوئی بھی ہماری بے عزتی نہیں کرسکتا’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

انھوں نے پیغام میں بتایا ہے کہ میرے وکیل رکن سندھ اسمبلی شرمیلافاروقی کو ایک خاتون کے خلاف توہین آمیز ریمارکس استعمال کرنے پر ہتک عزت کے لیے 50 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں۔ نادیہ خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کاش اس نے کسی ضرورت مند خاتون یا بے سہارا بچے کے لیے کوئی ایک نیکی کی ہوتی تو تب بھی وہ میڈیا اور ہماری توجہ حاصل کرتی۔

 واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ صبورعلی کی شادی کی تقاریب میں اداکارہ نادیہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شرمیلافاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے تمسخرانہ انداز میں ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھ رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Centre Stage (@centrestage__)

شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے اپنے والدہ کے ساتھ رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’’بے شرم عورت‘‘ کہا تھا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔ شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو 50 ملین ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا ہے جس کے جواب میں گذشتہ روز نادیہ خان نے بھی 50 کرورڑ روپے کا ہرجانہ شرمیلا فاروقی کو بھیج دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر