رافیل نڈال آسٹریلین اوپن جیت کر سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے والےکھلاڑی بن گئے

رافیل نڈال نے پانچ گھنٹوں اور چوبیس منٹ تک جاری رہنے والے کھیل کو جیت کر تاریخ رقم کردی۔

اسپین سے تعلق رکھنے والے ٹینس کی دُنیا کے نامور کھلاڑی رافیل نڈال نے روس کے ڈینئل میدویدیف کو  5 گھنٹے اور 24 منٹ کے کھیل کے بعدشکست دیکر  آسٹریلین اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

آسٹریلیاشہر میلبرن میں  ہونے والے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور روس کے ڈینئل میدویدیف کے درمیان طویل دلچسپ مقابلہ ہوا اور آخر کار رافیل نڈال نے پانچ گھنٹوں اور چوبیس منٹ تک جاری رہنے والے کھیل  کو جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیے

اؤں میں چوٹ کے بعد رافیل نڈال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ارجنٹینا جیت گیا ہار گیا انگلینڈ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

اس فتح کے ساتھ ہی رافیل نڈال سب سے زیادہ 21 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ۔رافیل نڈال نے پہلے مرحلے میں ابتدئی دو سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور فائنل اپنے نام کیا۔ اس ٹائٹل کے ساتھ نڈال ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والےکھلاری بھی بن گئے ہیں، یہ اُن کا اکیسواں ٹائٹل تھا، اس دوڑ میں اُ نہوں نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر  اور سربیا کے نوواک جوکووچ کو پیچھے چھوڑ دیا  ہے جنہوں نے بیس، بیس مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔

دوسری جانب  آسٹریلین اوپن  گرینڈ سلیم کی ویمن چیمپیئن شپ میں مقامی خاتون کھلاڑی ایشلی بارٹی نے چوالیس برس بعد پہلی مرتبہ  فتح اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی ہے ۔ ایشلی بارٹی وی آسٹریلوی خاتون کھلاری ہیں جنہوں نے ہفتہ انتیس جنوری کو اپنے ملک کے شہر میلبورن میں ہزاروں شائقین کی موجودگی میں ایک نئی تاریخ رقم کی سن 1978 میں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی آسٹریلین مرد یا خاتون کھلاڑی نے آسٹریلین اوپن جیتا تھا۔

متعلقہ تحاریر