میشا شفیع کینیڈا روانہ، ویڈیو لنک کے ذریعے جراح کی درخواست

لاہور کی سیشن کورٹ میں میشا شفیع کے وکلا نے درخواست جمع کروائی ہے کہ گلوکارہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دینے کی اجازت دی جائے۔

میشا شفیع نے عدالت میں ایک بار پھر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کرنے کی درخواست دائر کر دی، عدالت نے علی ظفر کے وکلاء سے میشا شفیع کی ویڈیو لنک کی درخواست پر جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میشا شفیع کی بیٹی کو کرونا وائرس ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ کینیڈا جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میشاء شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت، ویڈیو لنک بیان پر فیصلہ محفوظ

ہرجانہ کیس، گلوکارہ میشا شفیع 2019 سے عدالت سے غیر حاضر

لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کروانے کی درخواست پر مخالف فریق سے جواب طلب کر لیا ہے۔

علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے لیے لڑنے والی فیمنسم کی علمبردار میشا شفیع ایک دفعہ پھر اپنی جراح مکمل کیے بغیر ملک سے باہر چلی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میشا کو آج عدالت میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئیں اور کینیڈا سے ہی آن لائن جراح کرنے کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

میشا شفیع کے وکلاء نے درخواست میں کہا کہ میشا شفیع کی 9 سالہ بیٹی کو کرونا ہو گیا ہے جس کے باعث کینیڈا جانا ضروری تھا اور وہ جا چکی ہیں۔

اب کینیڈا سے واپس سفر کرنا ممکن نہیں ہے، عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے باقی جرح مکمل کرنے کی اجازت دے۔

عدالت نے علی ظفر کے وکلاء کو میشا شفیع کی ویڈیو لنک کی درخواست پر جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی۔

علی ظفر نے میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر