الطاف حسین سے ملاقات حریم شاہ کی آخری غلطی ثابت ہوگی؟
الطاف حسین سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، وہ میرے لیے ایک قابل احترام بزرگ ہیں، اور ان کی دعائیں بہت معنی رکھتی ہیں،دعا ہے وہ بھی مقدمے سے بری ہوجائیں، حریم شاہ
منی لانڈرنگ کا دعویٰ کرکے ایف آئی اے کے ریڈار پر آنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لندن میں ایک اور پبلسٹی اسٹنٹ کیا ہے۔حریم شاہ نےبدھ کو برطانیہ میں نفرت انگیز تقریراور دہشت گردی کے مقدمے کا سامنا کرنے والے بانی ایم کیوایم الطاف حسین سے ملاقات کی۔
حریم شاہ نے الطاف حسین کی بریت کی دعائیں بھی شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداروں کو چیلنج حریم شاہ کو مہنگا پڑگیا، ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی
منی لانڈرنگ کیس : حریم شاہ اپنے وکیل کا نام سامنے لے آئیں
حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں تاہم حریم شاہ نے اس ملاقات کے اتفاقیہ ہونے کا تاثر دیا ہے۔
View this post on Instagram
جیو نیوز لندن کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کردہ وڈیو میں حریم شاہ نے بتایا کہ وہ عدالت کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ انہوں نے پاکستانی میڈیا نمائندوں کو عدالت کے باہر جمع دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں نے مجھے بتایا کہ الطاف حسین اپنی سماعت کے لیے عدالت کے اندر ہیں تو میں اور میری دوست عدالت کے اندر چلےگئے۔حریم شاہ نے برطانیہ کے قواعد و ضوابط کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ مجھے بغیر کسی پریشانی کے عدالت کے اندر جانے دیا گیا۔
انہوں نے بانی ایم کیو ایم سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت میں الطاف حسین کو دیکھا تاہم ہم باہر آگئے لیکن سماعت کے اختتام ہونے کے بعد وہ بھی اپنے گارڈز کے ہمراہ عدالت کے باہر آئے۔
عدالت سے باہر آتے ہی ان کے گارڈز نے ہمیں بانی ایم کیوایم سے ملاقات کرنے سے روکا لیکن الطاف حسین کھڑے رہے اور مجھے سے ملاقات کی اور کافی ساری باتیں کرنے کے ساتھ دعائیں بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ گارڈز کے منع کرنے کے باوجود وہ رکے، مجھے پہچانا اور مجھ سے ملاقات کی۔
Hareem Shah thanks Altaf Hussain @AltafHussain_90 for greeting her nicely, showing respect and praying for her pic.twitter.com/SJTYRobK3j
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 2, 2022
مرتضیٰ علی شاہ نے پوچھا کہ الطاف حسین نے آپ کی مشکلیں حل ہونے کی دعا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے دیں؟اس پر حریم شاہ نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ الطاف حسین کو ایف آئی اے میں زیرتفتیش میرے کیس کا علم ہے یا نہیں لیکن انہوں نے مجھے دعائیں دی اور یہ مجھے بہت اچھا لگا۔
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ الطاف حسین کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے بانی ہیں اس کے علاوہ کچھ معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر جو چلتا ہے میں اس پر یقین نہیں کرتی تاہم مجھے ان سے مل بہت خوشی ہوئی۔
جیو نیوز کے مطابق حریم شاہ نے کہا کہ الطاف حسین میرے لیے ایک قابل احترام بزرگ ہیں، اور ان کی دعائیں بہت معنی رکھتی ہیں، انہوں نےجیونیوز کو بتایا کہ میں نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں الطاف حسین کی بریت کے لیے بھی دعا کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ حریم شاہ نے ایک وڈیو میں منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی وڈیو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردی تھی تاہم ایف آئی اے نے وڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا تھا جس کے بعد حریم شاہ نے موقف اپنایا تھا کہ انہوں نے وڈیو مذاق میں بنائی تھی اور رقم سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان مخالف تقاریر اور ریاستی اداروں کے سربراہان پر لعن طعن کرنے والے الطاف حسین سے ملاقات حریم شاہ کی آخری غلطی ثابت ہوگی یا نہیں؟