کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، ای سی پی کا ری پولنگ کا اعلان
الیکشن کمیشن کے مطابق جن پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ریکارڈ, بیلٹ باکس اور دیگر مواد چھینا گیا وہاں بھی پولنگ ہوگی.
خیبر پختون خوا(کے پی کے) میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے دوران جنہوں حلقوں میں پولنگ منسوخ کردی گئی تھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان حلقوں میں ری پولنگ کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 12 اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ 13 فروری کو ہوگی. پولینگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف کی وطن واپسی، اٹارنی جنرل پاکستان کا ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط
چانڈکا اسپتال کے ڈاکٹروں کی موج مستیاں، مریض علاج کے لیے خوار
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا حکومت کو نے 13 فروری کو بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ ری پولینگ کیلئے مختلف اضلاع میں پولنگ ڈے کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کشمنر اور ڈپٹی کمشنر کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں.
الیکشن کمیشن کے مطابق جن پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ریکارڈ, بیلٹ باکس اور دیگر مواد چھینا گیا وہاں بھی پولنگ ہوگی. الیکشن کمیشن آف پاکستان خیبر پختون خواہ حکام کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔