اسلام آباد،خیبرپختونخوا،پنجاب اور آزادکشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش میں  210 کلومیٹر زیرزمین تھا

اسلام آباد،خیبرپختونخوا،پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ شہریوں میں شدید خو ف و ہراس پھیل گیا۔لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش میں  210 کلومیٹر زیرزمین تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹونگا میں زلزلہ ہیرو شیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے 100 گناہ زیادہ تھا، ناسا

ترکی اور یونان میں زلزلے سے 14 افراد جاں بحق 500 سے زیادہ زخمی

زلزلے کے  جھٹکے  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی،لاہور،شیخوپورہ، سرگودھا،میانوالی ،منڈی بہاالدین،ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں پشاور،صوابی ،مردان ،سوات ،مانسہرہ ،بونیر،خیبراور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد، ہٹیاں بالا ،چناری، چکوٹی، لیپاویلی اور گلگت بلتستان میں اسکردو شہر اور گردو نواح میں  میں بھی زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ تحاریر