پشاور کے جلیل کباب ہاؤس کے چپلی کباب ذائقے میں اپنی پہنچان آپ

صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کا جلیل چپلی کباب ہاؤس جہاں مقامی مقبولیت کیساتھ ہی بارڈر پار بھی خصوصی کباب بھیجے جاتے ہیں۔

خیبر پختون خوا کے چپلی کباب کا ذائقہ اپنی مثال آپ ہے. چپلی کباب یوں تو صوبہ بھر میں بنائے جاتے ہیں لیکن پشاور کے چپلی کباب پاکستان بھر کے علاوہ باہر کے ممالک میں اپنی لذت اور ذائقہ کیلئے مشہور ہیں.

یہ بھی پڑھیے

ضلع قصور کے قدیمی محلے کی فارمی مچھلی ذائقے میں اپنی پہچان آپ

پشاور کا منفرد کیفے ، کتابیں اور چائے ایک چھت تلے

پشاور جلیل کباب ہاوس ستر سال کی قدیم دوکان ہے جہاں چپلی کباب نہ صرف پاکستان میں مقبول ہے بلکے بارڈر پار بھی خصوصی طور پر منگوایا جاتا ہے.

چپلی کباب کو کھانوں میں منفرد مقام اس لئے بھی حاصل ہے کہ یہ روایتی سوغات امیر اور غریب کی دسترس میں ہے.

خیبر پختون خواہ کے ہر بازار میں چپلی کباب کی کڑاہی ضرور ہوتی ہے۔ چپلی کباب صرف خیبر پختون خوا میں نہیں بلکہ پورے ملک میں پسند کیا جانے لگا ہے.

جلیل کباب ہاؤس پر تیار ہونے والے چپلی کباب کی تیاری میں بھینس, گائے ، بکری اور چکن کے گوشت کا قیمہ استعمال کیا جاتا ہے۔ چپلی کباب کا دوسرے اجزاء میں مکئ کا آٹا، انار دانہ، خشک دھنیا، پسا ہوا گرم مصالحہ، مرچ اور ٹماٹر شامل ہوتے ہیں.

چیلی کباب یوں تو سال بھر کھایا جاتا ہے لیکن سردی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی اسکی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے.

متعلقہ تحاریر