پاوری گرل کی ویڈیو ایک سال کی ہوگئی

5 سیکنڈ کی ویڈیو جس سےدنیا بھر میں مسکراہٹیں، ہنسی اور پیار پھیلا میں کبھی نہیں بھولوں گی

دنانیر مبین گذشہ برس 6 فروری کو راتوں رات اس وقت سوشل میڈیا اسٹار بنی تھیں جب کہ ان کی مختصر ویڈیو ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ’پاوری‘ ہو رہی ہے‘ کہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پشاورسے تعلق رکھنے والی ایک 19 سالہ دنانیر مبین  گذشتہ سال  2021ء میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انھوں نے اپنے انسٹا گرام  اکاؤنٹ سے ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ’پاوری‘ ہو رہی ہے‘ کی پانچ سیکنڈ دورانیے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور ان کے  انسٹاگرام فالورز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
یہ بھی پڑھیے

دنانیر مبین کو سالگرہ پر ایسا کون سا تحفہ ملا کہ روپڑیں ؟

دنانیر مبین سوشل میڈیا انفلوئنسر ہی نہیں اچھی گلوکارہ بھی ہیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

دنانیر مبین نے وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو  کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ  سے پیغام شیئر کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ آج میری وائرل ویڈیو ’پاوری ہوراہی ہے ‘ کو 1 سال مکمل ہو گیا ہے۔ یہ ویڈیو غیر متوقع تھی اور کسی بھی معجزے سے کم نہیں تھی۔ 5 سیکنڈ کی ویڈیو کی وجہ سے دنیا بھر میں مسکراہٹیں، ہنسی اور پیار پھیلا میں کبھی نہیں بھولوں گی! آپ میں سے ہر ایک کا شکریہ۔

واضح رہے کہ دنا نیر مبین کی اس وائرل ویڈیوز کے باعث انھیں عالمی سطح پر شناخت ملی اور پاکستان سمیت بھارت میں معروف شخصیات نے بھی ان کی ویڈیوز کو کاپی کیا ، شہرت کی وجہ ان کا انٹرویو کئی  قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے جن میں بی بی سی اردو بھی شامل ہے میں نشر کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر