24سال بعد دورہ پاکستان کیلیے آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا کا پوری قوت کی حامل ٹیم بھیجنے کا اعلان، پیٹ کمنز مہمان ٹیم کی قیادت کریں گے، کوئی کھلاڑی دستبردار نہیں ہوا

کرکٹ آسٹریلیا نے 24 سال بعد ہونے والے دورہ پاکستان کیلیے پوری قوت کی حامل 18 رکنی آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

مہمان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیواسمتھ نائب  ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سر ویوین رچرڈز نے بابر اعظم کاموازنہ باکسر محمد علی سے کرڈالا

کراچی کنگز کی مسلسل ہار پر سلمان اقبال کی کراچی والوں سے معذرت

کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز کے حوالے سے پی سی بی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فل اسٹرینتھ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے اور کوئی کھلاڑی سیریز سے دستبردار نہیں ہوا، وہی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایشیز سیریز میں حصہ لیا۔

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آشٹن اگر ، اسکاٹ بولینڈ ،ایلیکس کیری ،کیمرون گرین، مارکوس ہیرس ،جوش ہیزل ووڈ ،ٹریوس ہیڈ ،جوش انگلس ،عثمان خواجہ ،مارنوس لابو شین ،نیتھن لیوئن ،میچل مارش ،مائیکل نیصر ،میچل اسٹارک ،میچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاک آسٹریلیا تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر