کمالیہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ، 4ملزمان گرفتار

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق فیکٹری میں کیمیکل سے دودھ تیار کیا جاتا تھا جس کی سپلائی اوکاڑہ چھاؤنی اور لاہور کینٹ کی جاتی تھی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے کمالیہ کے نواحی علاقے مارتھ چوک میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران فیکٹری سے بڑی مقدار میں جعلی دودھ تیار کرنے والا کمیکل برآمد ہوا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جعلی دودھ تیار کرنے والے کیمیکل کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ کیمیکل ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں ایرانی انٹیلی جنس کا نیٹ ورک پکڑا گیا

کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی موٹروے پر کارروائی، گاڑی سے مردہ جانور برآمد

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ ڈی ایس پی عبدالصبور سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔

نیوز 360 کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے چار ملزمان میں سے دو ملزمان کی شناخت مصطفیٰ اور مرتضیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے ، دونوں حقیقی بھاٸی ہیں اور پنجاب پولیس میں تعینات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ جعلی دودھ اوکاڑہ چھاٶنی اور لاہور کینٹ میں سپلاٸی کیا جاتا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر