عُشنا شاہ کا کراچی کا چڑیا گھر ختم کرنے کا مطالبہ

معروف اداکارہ عشنا شاہ نے ایک بارپھر کراچی کے چڑیا گھر کی حالات زار کی چند تصاویر شیئر کیں

گذشتہ سال کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سفید شیر کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر ناقدین نے چڑیاگھروں کے مخدوش و خراب حالات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جانوروں کو غیر فطری ماحول سے دوررکھنے کے ساتھ ساتھ انھیں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں رکھنے پر چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ شروع ہوگیا تھا۔

گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف اداکارہ عشنا شاہ نے ایک بارپھر کراچی کے چڑیا گھر کی حالات زار کی چند تصاویر شیئر کیں ، تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ  ہم کب اس جہنم کو بند کریں گے جس کو ہم کراچی کے چڑیا گھر کے نام سے جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی چڑیا گھر کا نایاب سفید شیر مرگیا

کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کی جانوروں کو بھوکے مارنے کی تیاری

گذشتہ برس 24 نومبر کو  کراچی کے چڑیا گھر  میں ایک نایاب نسل کا سفید شیر تپِ دق کا شکار ہوکر ہلاک ہو گیا۔ شیر کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں جانوروں کے حقوق  کے مختلف کارکنان ، اداکاروں اوردیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت سے  چڑیا گھر کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔جن کا کہنا تھا کہ شیر کی ہلاکت چڑیا گھر کے ملازمین کی غفلت سے ہوئی تھی ۔

اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے چڑیا گھر میں جانوروں کی موجودہ صورتحال پر آواز اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ جب چڑیا گھر میں رکھے گئے جانوروں کو ان سے رہائی دلائی جائے اور ایسی جگہ منتقل کیا جائے جہاں وہ کھل کر سانس لے سکیں۔

متعلقہ تحاریر