زارا نور اور اسد صدیقی کے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے پیغام کی دھوم
معلوم تاریخ کے مطابق 14 فروری کو قدیم روم میں محبت کرنے والے جوڑے ایک دوسرے کو قیمتی تحائف دے کر "ویلنٹائن ڈے" مناتے تھے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بہت زیادہ ایکٹو رہنے والی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے شوہر اسد صدیقی کے ساتھ ویلٹائن ڈے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جو بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے۔
انسٹا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں میاں بیوی یعنی اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی بہت زیادہ ایکسائیٹنگ موڈ میں ہیں اور اس ویلٹائن ڈے کو ایک بہترین انداز میں منانے کے لیے بہت زیادہ پراعتماد ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی بھی اجازت مل گئی
اداکارہ مہوش حیات امریکی مصورہ این میری مینکر کی پرستار بن گئیں
اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری انسٹاپوسٹ میں زارا نور عباس اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ "گذشتہ چار سالوں کی طرح اس سال کے میرے پسندیدہ دنوں میں ایک دن بہت قریب ہے، یہ وہ دن ہے جب اسد نے مجھے پہلے مرتبہ پرپوز کیا تھا۔”
View this post on Instagram
زارا نور عباس نے مزید کہا ہے کہ "وہ بہت ہی خاص لمحہ تھا جب اسد کی خوبصورت پراعتماد شخصیت ، منفرد انداز، چمکدار مسکراہٹ نے مجھے اپنے حصار میں گرفتار کرلیا تھا!! اور ظاہر ہے مجھے ہاں کہنا ہی پڑا۔”
اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ "یہ ہمیشہ ضروری ہے کہ آپ اپنے پیاروں کو بتائیں کہ آپ ان سے کتنی محبت اور قدر کرتے ہیں! کلوز اپ کے ساتھ مل کر آپ بھی اس ویلنٹائن ڈے پر بھی کچھ ایسا ہی کریں۔”
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے محبت کرنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ "اس ویلنٹائن ڈے پر آپ اپنے آپ کو نمایاں کرنے کے لیے ایک ویڈیو بنائیں اور پیار بھرا پیغام "کلوز اپ پاکستان” پر شیئر کریں۔”
دنیا بھر میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار جوڑے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے طور پر مناتے ہیں۔ معلوم تاریخ کے مطابق اس دن قدیم روم میں محبت کرنے والے جوڑے ایک دوسرے کو قیمتی تحائف دے کر "ویلنٹائن ڈے” مناتے تھے۔
عیسائی تاریخ کے مطابق ویلنٹائن ایک عیسائی پادری کا نام تھا جو ایک راہبہ کی محبت میں گرفتار ہو گیا تھا۔ چونکہ پادریوں اور راہبوں میں شادی کا تصور نہیں ہے۔ 14 فروری کو پادری ویلنٹائن ، راہبہ کے وہ سب کچھ کر گزرے جس کی کلیسا اجازت نہیں دیتا تھا۔ دونوں کو اس جرم کی پاداشت میں قتل کردیا گیا۔
اب پوری دنیا میں محبت کے متوالے 14 فروری کو "ویلنٹائن ڈے” کے طور پر منا کر پادری اور راہبہ کو خراب عقیدت پیش کرتے ہیں تاہم چرچ کلیسا نے ہمیشہ ان خرافات کی مذمت کی ہے اور اسے بے راہروی کی بنیاد قرار دیا ہے۔









