ٹک ٹاک کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے پر پاکستانی چوتھے نمبر پر آگئے
وزارت ٹیلی کام کے حکام کے مطابق سال 2021 میں تیسری سہ ماہی میں 60 لاکھ وڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کا چوتھا نمبر ہے، ٹک ٹاک غیر اخلاقی وڈیوز کو ہٹاتا رہا، ڈھیٹ منچلے پھر بھی نہ رکے، سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان سے 60 لاکھ غیر اخلاقی وڈیوز کو ہٹایا گیا۔
ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی کارستانیوں پر سر پکڑ لیے، ٹک ٹاک کا غیر اخلاقی ویڈیوز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری لیکن ڈھیٹ منچلے ٹس سے مس نہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
زمین کے قریب ایک اور قابل رہائش سیارے کی موجودگی کاامکان
اسپیس ایکس نے چار درجن سے زائد اسٹارلنک سیٹلائٹ لانچ کردیے
غیر اخلاقی ، نفرت انگیز اور ہراساں کرنے والی وڈیوز میں پاکستانیوں کا عالمی سطح پر چوتھا نمبر ہے۔
وزارت ٹیلی کام کے حکام کے مطابق سال 2021 میں تیسری سہ ماہی میں 60 لاکھ وڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ہٹائی گئی ویڈیوز 73 فیصد ہراسانی سے تعلق رکھتی تھیں۔ 72 فیصد ویڈیوز نفرت انگیز رویے پر مبنی تھیں۔
ٹک ٹاک نے پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کردیں۔
93 فیصد ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ہٹا دیا گیا۔ 95 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی شکایت پر ہٹایا گیا۔
سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 60 لاکھ 19 ہزار سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں۔
دنیا بھر میں کمیونٹی گلائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد ویڈیوز بلاک کیں۔
بلاک کی گئی 88 فیصد ویڈیوز کو صارفین کے دیکھنے سے قبل ہٹایا گیا۔









