نیک نیتی سے محنت کریں کامیابی آپ کا مقدر ہوگی، مس پاکستان
ڈاکٹر شفق اختر کا کہنا ہے پاکستان میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور جانوروں کے حقوق پر بہت کام ہونے کی ضرورت ہے۔
مس پاکستان یونیورسل 2022 ڈاکٹر شفق اختر نے کہا ہے کہ مجھے اسکول سے ہی مس کوئین کا ٹائیل حاصل کرنے کا شوق تھا، میں چاہتی تھی میں بیوٹی کوئین کا ٹائیل اپنے نام کروں ، میں ہمیشہ اسکول کی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتی تھی۔
نیوز 360 کے نامہ نگار دانیال راٹھور سے خصوصی نشست میں بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر شفق اختر نے کہا کہ مجھے شوبز سے لگاؤ نہیں اور میں نے شوبز اور کمرشل سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے تیار نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیاواڑی’پر تنقید
سکینہ سموں افغان خواتین کے حق میں سامنے آگئیں
ان کا کہنا تھا ابھی مجھے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا ہے۔ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہے، میں آرتھوپیٹک کی ڈاکٹر ہوں اور ہڈیوں کو جوڑتی ہو، میں اپنے ڈاکٹر کے پروفیشن کو لیں کر ہی آگے جانا چاہتی ہوں جبکہ بطور مس پاکستان فلاح و بہود، انسانی حقوق کے کاموں میں حصہ لینا چاہتی ہوں ۔
ایک سوال کے جواب میں مس پاکستان یونیورسل 2022 نے کہا کہ مس پاکستان بننے میں بہت محنت کرنا پڑی۔ 6 ہفتوں کی سخت محنت کی جس میں میری تربیت مس سمن شاہ نے کرائی۔
انہوں نے بتایا کہ میرے لئے یہ اس لئے بھی مشکل تھا کیونکہ میرا تعلق شوبز یا میڈیا سے نہیں تھا جبکہ میرے اس ٹائٹل میں مس سونیا احمد کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ ان کو اعتماد تھا اور مجھے شوق تھا جوکہ پورا ہوگیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے درخواستیں آتی ہے ان میں لوگوں کو شارٹ لسٹ کیا جاتا ان کی ٹریننگ کی جاتی ہے اس کے بعد سیلکیشن کی جاتی ہے جنوری 2022 میں لاہور میں ہمارا مقابلہ ہوا۔ اب میں انٹرنیشنل لیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بڑا ٹائیل حاصل کرنا چاہتی ہوں۔
پاکستان میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور جانوروں کے حقوق پر بہت کام ہونے کی ضرورت ہے، اب میں ان سب پر کام کرنا چاہتی ہوں۔
ڈاکٹر شفق اختر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جو آپ سوچتے ہیں خواب دیکھتے ہیں ان کو پورا کرنے کیلئے نیک نیتی محنت کریں ضرور کامیاب ہوگئے۔









