متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیاواڑی’پر تنقید

 میرا بیان کسی کونقصان پہنچانے کیلئے نہیں ہے  اور نا ہی میں ایسی کوئی کوشش کرہی ہوں

بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بار پھر متنازع بیان دے کر خبروں  میں جگہ بنالی ہے، اب کی بار اداکارہ نے عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ کی کاسٹ اور اسے بنانے والوں کو شدیدی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ساتھی اداکاروں سمیت دنیا بھر کے معروف شخصیات کو بھی نا بخشنے والی بالی وڈ کی  متنا زع اداکار کنگنا رناوت نے  چند روز قبل سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیاواڑی’  میں عالیہ بھٹ کے کردارکی کاپی کرنے والی ایک کم عمر لڑکی کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ اور اسے بنانے والوں کو شدیدی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

اداکارہ کنگنا رناوت کا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر طنز

کنگنارناوت کے گالوں سے سڑکوں کی تشبیہ، بھارتی وزیر پر تنقید

اس ہی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ایک پوسٹ میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ‘کیا اس بچی کو سیکس ورکرکی نقل کرنی چاہیے جس کے منہ میں بیڑی ہے اوروہ گندے اور فحش مکالمےبول رہی ہے ، سیکڑوں دوسرے بچے ہیں جو اسی طرح استعمال ہو رہے ہیں ‘۔

گذشتہ روز پروڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ اپنے آنیوالے ریئلیٹی شو کی تشہیر کیلئے جب دہلی پہنچیں تو  صحافیوں کی جانب کنگنا سے اس پوسٹ کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے ، سوال کا جواب دیتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ  میرا بیان کسی کونقصان پہنچانے کیلئے نہیں ہے  اور نا ہی میں ایسی کوئی کوشش کرہی ہوں  لیکن یہ اختلاف رائے کا عمل ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یہ میں کسی کے خلاف بات نہیں کررہی ہوں میں ایک چھ سات سال کی بچی کے حوالے سے بات  کررہی ہوں  اس طرح  سے بچوں کا استحصال ہورہا ہے اور یہ کسی کے کاروبار کا اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے نہیں ہے ۔

متعلقہ تحاریر