مذاق یا حقیقت ، کرس گیل نے کراچی کنگز کو بطور ہیڈکوچ خدمات پیش کردیں
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن سیون میں کنگز کی مسلسل ناکامیوں سے دلبرداشتہ باس نے ٹوئٹر پیغام شیئر کردیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن سیون میں کراچی کنگز کی مسلسل ناکامیوں پر دل برداشتہ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے اپنی خدمات بطور ہیڈکوچ کراچی کنگز کو پیش کی ہیں۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں مسلسل 8 شکستوں کے بعد کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
اہم فائٹ میں کیل بروک سے شکست، باکسر عامر خان کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ
شاہد آفریدی کو بھارتی اخبار کا خراج تحسین
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے باز اور پاکستان میں ہر دلعزیز کرس گیل نے پی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "پی ایس ایل کے نئے سیزن میں ، میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا ، اور اس پر کوئی مزید بحث کی گنجائش نہیں ہے۔”
Hey @thePSLt20 – I will be the new head coach next season for @KarachiKingsARY.
There’s no argument in this one! #UniverseBoss 😊😉— Chris Gayle (@henrygayle) February 19, 2022
پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی جانب سے ابھی تک کوئی ایسا پیغام سامنے نہیں آیا کہ انہوں نے کرس گیل سے کوئی رابطہ کیا ہے۔
تاہم یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی کہ کراچی کنگز نے کرس گیل سے رابطہ کیا یا پھر ویسٹ انڈین بلے باز نے ازراہ مذاق یہ بات کی ہے۔
کرس گیل کے ٹوئٹ پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ انڈین ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔