بھارتی و سعودی فوجی سربراہان کی ملاقات پر احسن اقبال کی انوکھی منطق

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے نئی دہلی میں بھارتی و سعودی فوجی سربراہان کی ملاقات  پر  حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی انوکھی منطق پیش کردی۔

احسن اقبال نے ٹوئٹر پر بھارتی وسعودی فوجی سربراہان کی ملاقات کی سعودی اخبار میں شائع ہونے والی تصویر شیئر کی۔اس تصویر میں دونوں فوجی سربراہان کے عقب میں واقع دیوار پر نصب  تصویر  میں  جنرل نیازی کو 16دسمبر 1971 کے دن  سرنڈر کے معاہدے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے۔

سوشل میڈیا پر مہنگائی سے متعلق پول، احسن اقبال کو لینے کے دینے پڑ گئے

ن لیگ کے سیکریٹری جنرل نے نواز شریف کے بیانیے کو ملیا میٹ کردیا

احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سعودی گزٹ میں مشرقی پاکستان کے ہتھیار ڈالنے کی تصویر کے سائے میں شائع ہونے والی یہ خبر عمران خان کی دور اندیش قیادت میں ہماری خارجہ پالیسی کی حقیقت بتارہی ہے ۔ صرف ساڑھے 3 سال میں ہر میدان میں کیا زوال آیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ  بھارتی و سعودی فوجی سربراہان کی ملاقات  تو بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی جہاں یہ تصویر پہلے سے نصب تھی ۔ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام اور سعودی اخبار نے جو کیا سو کیا مگر احسن اقبال کو بحیثیت سابق وفاقی وزیر اس تصویر کو شیئر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف حکومت کے حامیوں نے بھی احسن اقبال کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔

متعلقہ تحاریر