قلندرز اور زلمی کا میچ ، شاہین شاہ آفریدی دوسرے بوم بوم بن گئے
شاہین نے اننگز کے آخری اوور میں محمد عمر کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکے اور 1 چوکا لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کے بعد بیٹنگ کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا لیا ، پشاور زلمی کے خلاف آخری اوور میں 3 چھکے اور 1 چوکا لگا کر کھیل کا پانسہ پلٹ دیا ، تاہم سپر اوورز میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی ، کیونکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے پلے آف مرحلے سے قبل آخری میچ میں پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ میں فتح حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
بدنام زمانہ بکی مظہر مجید اب باکسر عامر خان کے مینیجر ہوں گے
سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم باقاعدہ پی سی بی "ہال آف فیم” میں شامل
سپر اوور میں چھ رنز کے کم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شعیب ملک نے اوور کی پہلی دو گیندوں پر شاہین آفریدی کو دو چوکے لگائے، جس سے زلمی نے کانٹے دار مقابلہ جیت لیا۔
پشاور زلمی کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے پرلاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔
پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کےلیے 159 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور قلندرز کو اننگز کے آخری اوور میں کپتان شاہین آفریدی نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ 20ویں اوور میں لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 24 رنز درکار تھے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے پروفیسر محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی نے بالترتیب 49 اور 39 رنز بنائے، جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین آفریدی کی شاندار اننگز میچ کو سپر اوورز کے مرحلے میں لے گئی، لاہور قلندرز نے سپر اوور میں پشاور زلمی کے خلاف چھ رنز کا انتہائی کم ہدف دیا۔
وہاب ریاض نے نپی تلی باؤلنگ کی مدد سے لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور ہیری بروک کو آؤٹ کلاس کردیا ، دونوں بلے باز سپر اوور میں 5 رنز بنا پائے اور زلمی کو 6 رنز کا ہدف دیا۔
شعیب ملک نے لگاتار 2 چوکے لگا کر صرف 6 رنز کا ہدف پورا کیا۔
شاہین آفریدی کی 20 گیندوں پر 39 رنز کی شاندار اننگز پشاور زلمی کے خلاف میچ کو سپر اوور تک لے گئی۔
قلندرز کے واحد بلے باز محمد حفیظ تھے جنہوں نے 44 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن ابتداء ہی میں لڑکھڑا گئی جب فخر زمان گولڈن ڈک پر آؤٹ ہو گئے۔
ناکام بیٹنگ لائن اپ کے بعد، کپتان شاہین آفریدی نے چارج سنبھالا اور زلمی کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر میچ کو سپر اوور تک لے گئے۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔