سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع ہمزونی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
عائشہ گل خیبر پختون خواہ کی پہلی خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل تعینات
سیکورٹی فورسز ک شمالی وزیرستان میں آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت دہشت گرد محمد علی، دہشت گرد مطیع اللہ، دہشت گرد محمد عمر، دہشت گرد اختر حسین، دہشت گرد شیر اور دہشت گرد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور جدید آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ، بارودی سرنگیں، ہتھکڑیاں اور کثیر تعداد میں کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔









