کیلاش کمار پاک فوج کے پہلے ہندو لیفٹیننٹ کرنل بن گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ سے متحرک ہندو سماجی کارکن کپل دیو  نے دعویٰ کیا ہے میجر کیلاش کمار ترقی پاکر پاک فوج کے پہلے لیفٹیننٹ کرنل بن گئے ہیں۔

کپل دیو نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز ک شمالی وزیرستان میں آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

سینیٹ میں تھرپارکر سے پیپلزپارٹی  کی نمائندگی کرنے والی ہندو رکن کرشنا کماری سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کو مبارکباد دی ہے۔

ممکنہ طور پر پاک فوج کی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن ڈاکٹر محمد شفیق نے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  صر ف کیلاش کمار ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ ایک اور ہندو افسر انیل کمار بھی ترقی پاکر لیفٹیننٹ کرنل بنے ہیں۔

اس پوسٹ پر ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا یہ آرمی چیف بن سکتے ہیں؟ اس پر خالد انور نامی صارف نے بتایا  کہ ان کا تعلق میڈیکل کور سے لہٰذا وہ آرمی چیف نہیں بن سکتے۔

متعلقہ تحاریر