عروا حسین فلم دم مستم کی کامیابی کیلیے دعاگو، ماورا نے بہن کا رازافشا کردیا

اداکاری کے بعد پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے والی عروا حسین نے اداکار عمران اشرف اور امر خان کی نئی فلم”دم مستم“ کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کردیا۔
عروا حسین کی انسٹا پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی بہن اداکارہ ماروا حسین نے ایک راز فاش کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
ظاہر جعفر کی سزائے موت پر شوبز شخصیات کا اظہار اطمینان
صنم سعید کی محب مرزا سے ‘دل والا ٹھپا’ لگانے کی فرمائش
عروا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں پس منظر میں عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم دم مستم کا پوسٹر بھی نظرآرہا ہے۔اداکارہ نے فلم کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تاہم ان کی بہن ماورہ نے آئندہ دنوں سنیما گھروں میں ایک اور فلم پیش کیے جانے کا اشارہ دیدیا۔
View this post on Instagram
دم مستم کی کاسٹ میں پہلی بار عمران اشرف اعوان اور امر خان سلور اسکرین پر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایات محمد احتشام الدین نے دی ہیں، جسے عدنان صدیقی اور اختر حسنین نے سیریل انٹرٹینمنٹ کے لیے پروڈیوس کیا ہے، فلم کی کہانی بھی امر خان نے تحریر کی ہے جبکہ اس فلم کے تقسیم کار ہم فلمز ہیں ۔
عروا کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی بہن ماروہ نے لکھا کہ چھوٹی پروڈیوسر!!!! ہم ٹِچ بٹن کے ٹریلر لانچ کا انتظار نہیں کر سکتے۔ ماورہ حسین کے تبصرے پر عروہ نے پسندیدگی کا اظہار کیا ۔

ماورہ حسین کا اشارہ عروا حسین کی پروڈیوس کردہ فلم ٹچ بٹن کے ٹریلر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو پہلے عید الفطر 2020 پر ریلیز ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے کرونا وبا کی وجہ سےاس فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی۔

فلم ٹِچ بٹن اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز اور شوٹنگ سٹار اسٹوڈیو کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔اس فلم کو عروا حسین اور محمد جرجیس سیجا نے پروڈیوس کیا ہے۔یہ ایمان علی کی سلور اسکرین پر واپسی کے علاوہ فرحان سعید کا بھی سینما ڈیبیو ہوگا۔ٹچ بٹن کا ٹیزر فروری 2020 میں جاری کیا گیا تھا۔









