صنم سعید کی محب مرزا سے ‘دل والا ٹھپا’ لگانے کی فرمائش

انسٹاگرام پر اپنی فلم یا ڈرامے کی پروموشن کیلیے صنم سعید نے ایک تصویر شیئر کی، ساتھی اداکاروں نے دلچسپ کمنٹس کیے۔

صنم سعید نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے محب مرزا سے کہا کہ انہیں ‘دل والا ٹھپا’ دیں۔ اس پوسٹ پر محب مرزا کے علاوہ صنم کے دوستوں نے کمنٹس کیے لیکن محب مرزا غائب رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

صنم سعید کی پوسٹ پر سارہ لورین، علی کاظمی، نیئر اعجاز، چوہدری مصحف، مانی اور دیگر نے کمنٹس کیے۔

انہوں نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ شوخ رنگوں کی قمیض پہنی لال لپ اسٹک لگائے ایک دلکش مسکراہٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

احد رضا میر ساتھ کیوں نہیں؟ سجل علی نے بتا دیا

نورا فتحی نے 37 گھنٹے مسلسل رقص کرکے پروڈیوسر کو حیران کردیا

ہاتھوں میں کاغذی دل بھی تھام رکھا ہے۔ اب یہ ‘دل والا ٹھپا’ کیا ہے؟ صنم سعید دل والے ایموجی کو دل والا ٹھپا کہہ رہی ہیں۔

یہ تصویر اور ڈائیلاگ یقیناً صنم سعید کی آنے والی فلم یا ڈرامہ سے لیے گئے ہیں لیکن ابھی صرف نام ظاہر کیے بغیر تشہیر کی جارہی ہے،  ڈرامے یا فلم کا نام نہیں معلوم۔

صنم سعید نے جب محب مرزا سے دل والا ٹھپا مانگا تو علی کاظمی نے کہا کہ محب کو چھوڑو، 8 بجے میں فرصت سے ہوں، آجاؤں؟

حسن ایچ ایس وائے نے کہا اس کو بھول جاؤ لڑکی، اس کے آؤچ آؤچ کرنے کا ٹائم شروع ہوگیا ہے۔

باقی اداکاروں نے بھی اس پوسٹ پر نہایت دلچسپ کمنٹس کیے لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آخر یہ کس ڈرامے یا فلم کے مناظر ہیں۔

متعلقہ تحاریر