زارا نور عباس کے ڈرامے بادشاہ بیگم کا ٹیزر جاری
یہ سفر منزل سے بھی زیادہ خوبصورت تھا ہمیں امید ہے کہ یہ آپ کو بے حد پسند آئے گا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے طویل عرصے سے تیاری کے مراحل طے کرنے والے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ‘بادشاہ بیگم ‘ کا ٹیزرشیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لئے میرے کسی بھی شو کی کامیابی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ اس کو دیکھیں اور اس سے لطف اندوز ہوں میرے لئے یہ ایک قصہ گوئی کا عمل ہے اور پورا سفر ہے میرے دل اور جان سے وابستہ ہے۔
گذشتہ روز سماجی رابطوں کی فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے ڈرامہ سیریل ‘بادشاہ بیگم ‘ کے نئے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کیپشن میں لکھا کہ ڈرامے کے حوالے سے لکھا کہ ہم نے اس پروجیکٹ کو محبت ، محنت ، خون و پسینہ سے سیراب کرتے ہوئے بیش قیمت جذبات سے بنایا ہے ، یہ سفر منزل سے بھی زیادہ خوبصورت تھا ہمیں امید ہے کہ یہ آپ کو بے حد پسند آئے گا ۔
یہ بھی پڑھیے
زارا نور عباس نے ڈرامہ سیریل ‘بادشاہ بیگم’کا ٹیزر جاری کردیا
اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کی شادی کی چوتھی سالگرہ
View this post on Instagram
انھوں نے اپنی پوسٹ میں ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم کی پوری کاسٹ اور پوری ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مجھے زندگی بھر کی یادیں دینے کیلئے میں شکر گزار ہوں ۔
واضح رہے کہ مومنہ درید پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے ڈرامہ سیریل ’بادشاہ بیگم ‘ بھائی بہنوں کے درمیان جھگڑے ، خاندانی سیاست، صنفی تفریق اور مردوں کی برتری کی کہانی ہے۔اس کا اسکرپٹ ’او رنگریزہ ‘ ڈرامے کے مصنف سجی گل نے تحریر کیا ہے اور ڈرامے کی ہدایت کاری خضرادریس نے دی ہے ۔









