فروری 2022، پاکستان کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اور سرمایہ کاری رزاق داؤد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فروری میں 2.808 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں، پچھلے سال کے مقابلے میں یومیہ 100 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اور سرمایہ کاری رزاق داؤد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فروری 2022 میں پاکستان کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

فروری 2021 کے مقابلے میں رواں سال پاکستان نے 2.808 ارب ڈالر کی برآمدات کیں، پچھلے برس برآمدات 2.068 ارب ڈالر رہی تھیں۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہماری برآمدات یومیہ 100 ملین ڈالر کے حساب سے بڑھیں جو کہ کسی بھی مہینے کا سب سے تیز ترین ریٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سال 2021 میں درآمدات میں 1 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، عبدالرزاق داؤد

روس یوکرین جنگ، ایل این جی مہنگی ہونے کا خدشہ، پاکستان کیلیے مشکلات

ایک دوسری ٹویٹ میں مشیر سرمایہ کاری نے بتایا کہ جولائی 2021 تا فروری 2022 پاکستان کی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 20.552 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس کے برعکس جولائی 2020 تا فروری 2021 ہونے والی برآمدات 16.324 ارب ڈالر تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان شماریات بیورو کی تصدیق کے بعد درآمدات کا ڈیٹا بھی جلد شیئر کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر