سینیٹر دنیش کمار کی بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے آہ و زاریاں
دنیش کمار نے کہا کہ سیاست دان ہونا بینکرز کی نظر میں ایک جرم ہے۔ بینک والے پوچھتے ہیں کہ کاروبار کہاں سے آیا، گھر اور جائیداد کیسے بنائی۔
سینیٹر اتنا مجبور ہوچکا ہے کہ بیگم اور بچوں کا بینک اکاؤنٹ تک نہیں کھلوا سکتا، سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے بیگم کا اکاؤنٹ نہ کھلواتا تو کھانا بند کر دیتی۔ بیگم کا بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بینک کی انشورنس پالیسی لینا پڑی۔
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ سیاست دان ہونا بینکرز کی نظر میں ایک جرم ہے۔ بینک والے پوچھتے ہیں کہ کاروبار کہاں سے آیا، گھر اور جائیداد کیسے بنائی۔ یہ بینکرز کا کام ہے یا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہ جائیداد کے ذرائع پوچھے۔
یہ بھی پڑھیے
میڈیا ہاؤسز کی بے جا تنقید کی شکار تحریک انصاف ہی نہیں پیپلز پارٹی بھی ہے
حکومت گرائے جانے پر عمران خان کیا کریں گے؟ غریدہ فاروقی
سینیٹر دنیش کمار نے کہنا ہے بیگم کا بینک اکاؤنٹ کھولنا تھا، بینک کے چکر لگا کر تھک گیا، بیگم نے طعنے دیئے کہ بڑے سینیٹر بنے پھرتے ہو، ایک بینک اکاؤنٹ نہیں کھلوا سکتے، بیگم کے طعنے کے بعد اس کے سامنے سرخرو ہونا تھا اس لیے بیگم کا بینک اکاؤنٹس کھولنے کے ساتھ ہی بینک انشورنس پالیسی رشوت میں لینا پڑی۔
میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ اگر بیگم کا بینک اکاونٹ نہ کھلوا پاتا تو گھر سے کھانا نہیں ملنا تھا،
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ گھر میں سارے سیاست دانوں کا یہی حال ہے، جو بھی سیاست دان بیگم کا اکاؤنٹ نہیں کھلوا سکتا، اس کا بھی کھانا پینا بند ہو سکتا یے، اگر سیاست دان کا بیٹا 18 سال سے زیادہ عمر کا ہے تو اس کا بھی بینک اکاؤنٹ نہیں کھل سکتا۔
دنیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ نیب سے کلیرنئس سرٹیفیکیٹ لے کر آئیں۔ انہوں نے کہاکہ بیوی کے سامنے سرخرو ہونا تھا، بیوی کو خوش کرنے کے لیے بینک کی انشورنس پالیسی مجبوری میں لینا پڑی، اس سے پہلے سینیٹر دنیش کمار خزانہ کمیٹی میں اسٹیٹ بینک حکام پر برس پڑے اور کہا کہ بینکرز ہمیں اچھوت سمجھتے ہیں، سیاست دانوں کے بچوں کے اکاؤنٹ نہیں کھولے جاتے۔
انہوں نے بتایا کہ پانچ ماہ سے ڈارمنٹ اکاؤنٹ بحال کرنے کے لیے پورے ملک میں مارا مارا پھر رہا ہوں، بینک پوچھ رہا ہے کہ گھر کہاں سے آیا، بینک کہتا ہے کہ نیب کے کیس نہ ہونے کا بیان حلفی دیں۔
دنیش کمار نے کہا کہ سیاست دان اتنا بے بس ہے کہ سیاست دان کی بیوی اور بہن تک کا اکاؤنٹ نہیں کھولتے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے نیا اکاؤنٹ کھولنے کا بولا ہے، نیا اکاؤنٹ تو کوئی سیاست دان کھلوا ہی نہیں سکتا۔









