تجارتی خسارے پر تبصرہ : تجزیہ کار نے مفتاح اسماعیل کو دن میں تارے دکھادیے
چاچا اگر آپ اپنے دور میں برآمدات پر توجہ دیتے تو یہ خسارہ بہت کم ہوتا، ن لیگ کے دور میں برآمدات میں صفر فیصد اضافہ ہوا، سمیع اللہ طارق
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو تجارتی خسارے پر تبصرہ مہنگا پڑگیا۔معاشی تجزیہ کار سمیع اللہ طارق نے مفتاح اسماعیل کو آئینہ دکھا دیا۔
مفتاح اسماعیل نے تجارتی خسارے کے تازہ اعداد و شمار شیئر اپنے ٹوئٹ میں شیئر کیے۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹار بکس کافی نے گزشتہ برس کتنے ارب ڈالر کا منافع کمایا؟
فروری 2022، پاکستان کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ
مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ جی ڈی پی کی شرح اور مجموعی رقم دونوں لحاظ سے 32 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ 8 ماہ میں سب سے زیادہ ہے ۔
This $32 billion trade deficit is the highest for 8 months, both as a percentage of GDP and in absolute amount. Yesterday’s hurriedly prepared amnesty will further worsen the trade and current account deficits, both already on course to be the highest ever. https://t.co/jB2MCiLf97
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) March 2, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ عجلت میں تیار کی گئی ایمنسٹی اسکیم تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو مزید خراب کر دے گی، دونوں پہلے سے ہی اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
Chacha if you would’ve focused on exports in your tenor, this deficit would’ve been much lower. Exports have grown by 36% YoY against almost 0% in five years of PML-N https://t.co/x7kVCmhixL
— Samiullah Tariq (@samigodil) March 2, 2022
مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے معاشی تجزیہ کار سمیع اللہ طارق نے لکھا کہ چاچا اگر آپ اپنے دور میں برآمدات پر توجہ دیتے تو یہ خسارہ بہت کم ہوتا۔ برآمدات میں سالانہ 36 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے 5سالوں میں تقریباً صفر فیصد اضافہ ہوا ہے۔