شاہد کپور کی بہن کی شادی میں نصیر الدین شاہ آئن اسٹائن بن گئے
نصیر شاہ پنکج کپور اور سپریاپاتھک کے ساتھ ان کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں خصوصی پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔

بالی وڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ اداکار شاہد کپور کی بہن ثناکپور کی شادی کی تقریب میں آئن اسٹائن کے روپ میں دیکھے گئے ،شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے نصیر الدین شاہ کے اس روپ کو خوب سراہا۔
گذشتہ روز بالی وڈ کے معروف اداکار پنکج کپور کی بیٹی اور شاہد کپور کی بہن ثناکپور کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نصیر الدین شاہ کو ایک نئے اور منفرد انداز میں دیکھا گیا ، نصیر شاہ پنکج کپور اور سپریاپاتھک کے ساتھ ان کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں خصوصی پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیے
عرفان خان کو معلوم تھا زیادہ برس نہیں جی سکیں گے، نصیر الدین شاہ
نصیرالدین شاہ کو دلیپ کمار سے شکایت
شادی کی یہ تصویریں کچھ ہی دیر میں سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے ان کے اس منفرد انداز کو بے حد پسند کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ نصیرالدین شاہ بالی وڈ کے سینئر ترین اداکاروں میں شمار کئے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر میں 150 سے زائد فلموں میں کام کیا ، حالیہ ہی مسلمانوں خواتین کو حجاب کے حق کے حوالے سے اپنے بیانات کی وجہ سے وہ انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے گئے تھے ، جبکہ شدت پسند ہندوؤں کی جانب سے ان سے بھارت کو چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا ۔









