پشاور میں خودکش دھماکہ: قیمتی جانی نقصان پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد  جہاں صدر اور وزیراعظم  نے اظہار افسوس کیا ہے وہیں شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی صدمے میں ہیں، پاکستان کے ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے دھماکے میں  ہونے والے قیمتی جانی نقصان  پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اداکارہ ثنا ء فخر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور میں ہونے والے  بم دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ ہم سب کے لیے ایک انتہائی افسوسناک دن ہے،  میری دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ  ہیں مجھے ان سے دلی ہمدردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور، نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد میں دھماکہ، 56 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکہ،2 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

اداکارہ ارمینا خان نے بھی مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر قیمتی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دلی ہمدردی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ، انھوں نے لکھا کہ ’’جس  کسی نے بھی کسی بے گناہ کو قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا‘‘۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواکے شہر پشاور پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی  جامع مسجدمیں آج نماز جمع کے اجتماع میں  پانچ کلو دھماکہ خیز مواد سے  خودکش حملہ آور نے حملہ کیا گیا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 57 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی  ہوئے ، خودکش بمبار نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل پولیس اہلکاروں اور دیگر نمازیوں پر فائرنگ بھی کی۔

متعلقہ تحاریر