کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکہ،2 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

مشیر اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت ڈی ایس پی کے طور پر ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صحافی اطہر متین پر گولی چلانے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ دیگر سیکورٹی فورسز بھی علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی ۔

صوبائی انتظامیہ نے دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ لوگوں سے خون کے عطیات کے لیے اپیل کی جارہی ہے۔

مشیر اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

صوبائی وزارت داخلہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر