کراچی کا 1100میگاواٹ کا دوسرا ایٹمی بجلی گھر بھی قومی گرڈ سے منسلک

"کے تھری" دوسرا ایٹمی پاور پلانٹ ہے جسے نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے، پاکستان میں ایٹمی بجلی گھروں کی پیداوار 3500 میگاواٹ تک جاپہنچی

ایٹمی توانائی کا ایک اور اہم سنگ میل، تاریخ ساز کامیابی، 1100 میگاواٹ کا کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک،  ملک بھر میں کے تھری، پاور پلانٹ کے چرچے، سستی اور محفوظ  ایٹمی بجلی کی پیداوار  3500 میگا واٹ تک جا پہنچی۔ 

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو ایٹمی توانائی میں اہم کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔ 1100 میگا واٹ کے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ترکی میں مہنگائی کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،شرح54فیصد تک جاپہنچی

تجارتی خسارہ 31 ارب 95 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، ادارہ شماریات

اس پاور پلانٹ نے گزشتہ ماہ فروری کو اسٹارٹ کر دیا گیا تھا اور اسے گرڈ سے منسلک کرنے سے پہلے کچھ حفاظتی ٹیسٹوں اور رائج طریقہ کار سے گزارا گیا۔

آج اس پلانٹ کو آزمائشی بنیاد پر گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ مکمل پاور حاصل کرنے کے بعد جلد ہی اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ کراچی میں ایٹمی پاور کے "کے تھری” کو قومی گرڈ میں شامل ہونے سے یقینی طور بجلی کے نرخ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ  کراچی کا دوسرا ایٹمی پاور پلانٹ ہے جسے نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کے ٹو پاور پلانٹ کو بھی نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا تھا۔

اس وقت ملک میں چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس چل رہے ہیں جن میں سے دو کراچی میں واقع ہیں۔ ملک میں جوہری پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت 3500 میگاواٹ سے زیادہ ہو جائے گی، جس سے انرجی مکس میں جوہری توانائی کے مجموعی حصہ میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

متعلقہ تحاریر