پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا سینئر اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو جمعہ کے روز تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکار مسعود اختر کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسعود اختر کو انتہائی تشویشناک حالت میں دو روز قبل اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں آج وہ انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیے

جاوید اختر نے آنجہانی لتا منگیشکر کے ساتھ اپنی آخری تصویر شیئر کردی

جنگ کوئی کرتا ہے اس کی قیمت کوئی ادا کرتا ہے ، ثانیہ سعید

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل اداکار مسعود اختر میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ۔ تاہم انہیں کورونا کا مرض بھی لاحق ہو گیا تھا۔ جس سے لڑتے ہوئے وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

پاکستان کے سینئر ترین اداکار مسعود اختر کو جمعہ کے روز تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکار کو سر گنگا رام اسپتال سے ثریا عظیم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے۔

اداکار کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ مسعود اختر کچھ دنوں سے شدید علیل تھے۔ انہوں نے چار دن سے کھانا پینا بالکل چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے قاصر تھے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اداکار مسعود اختر کو ان کی فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملا تھا۔

اداکار مسعود اختر کی زندگی پر ایک نظر

مسعود اختر پاکستان کے مشہور اداکاروں میں سے ایک تھے۔ مسعود اختر 5 ستمبر 1940 کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1960 کی دہائی میں کیا اور جلد ہی وہ اسٹیج کے مقبول ترین اداکاروں میں شامل ہو گئے۔

سینئر اداکار مسعود اختر نے کئی ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جن میں سے کچھ کا کریڈٹ ابھی باقی ہے۔ انہیں 14 اگست 2005 کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

مسعود اختر کو اسٹیج ڈرامہ پیسہ بولتا ہے سے شہرت ملی۔ اپنی خداداد صلاحیتوں سے وہ سٹیج، ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں منفرد اداکار بن گئے تھے۔

مرحوم کی عمر 80 سال تھی۔ مرحوم کے اکلوتے بیٹے علی رضا کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا تھا۔ پسماندگان میں بیوہ اور بیٹیاں شامل ہیں، انہوں نے اپنے پیچھے ہزاروں چاہنے والے چھوڑے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی وی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار مسعود اختر نے کئی فلموں میں ولن کا کردار ادا کیا تھا ۔ فلم ’سنگدل‘ میں ان کی اداکاری کو فلمی حلقوں میں بہت زیادہ سراہا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر