پنجاب ٹیلنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، احمر سہیل کیفی
ڈپٹی کمشنر پاک پتن کا کہنا ہے شعبہ ثقافت کی ترقی و ترویج کے لئے حکومت کے ساتھ معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ ثقافتی فروغ اور ملکی ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کرے۔
ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں معاشرے میں منفرد مقام دلانے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد حکومت کا احسن اقدام ہے۔
یہ باتیں انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال کے زیراہتمام سی ایم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021-22 کے تحت ایم سی ہال میں منعقدہ آرٹس کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور طلباء و طالبات کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیں۔
یہ بھی پڑھیے
فیس بک کی محبت، انڈین لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی
پنجاب حکومت کی ریٹائر آئی جی صاحبان پر بےجا کرم اور نوازشات
اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل ریاض ہمدانی، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عقیل اشفاق، اے ڈی سی آر ماہم آصف ملک، اے سی شرجیل شاہد، سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
تقریب میں طلبا وطالبات و مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے میوزک، مصوری، ادب، دستکاری، تھیڑ اور لوک رقص کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے سامعین کی خوب داد وصول کی۔
ڈائریکٹر آرٹس کونسل ساہیوال ریاض ہمدانی نے کہا کہ آرٹس کے مختلف شعبوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عقیل اشفاق نے کہا کہ نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے کہ ثقافت کے فروغ کے لئے اس طرز کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تاکہ زندگی کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا جاسکے اور انھیں ترقی کی نئی ڈگر پر ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان میں مقابلے کے رحجان کو بھی فروغ دیا جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے مصوری، تھیڑ، لوک رقص سمیت مختلف شعبوں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ شعبہ ثقافت کی ترقی و ترویج کے لئے حکومت کے ساتھ معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ ثقافتی فروغ اور ملکی ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کرے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے۔









