پنجاب حکومت کی ریٹائر آئی جی صاحبان پر بےجا کرم اور نوازشات

چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کا اطلاق 24 جنوری 2022 سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت نے ریٹائر آئی جی صاحبان کیلئے مراعات کا اعلان کرتے ہوئے خزانے کا منہ کھول دیا ہے۔

چیف سیکریٹری آف پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق ہر ریٹائرڈ آئی جی کو ریگولر پینشن کے علاوہ ایک لاکھ روپے ماہانہ اضافی ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی سے شروع ہوں گے

کمالیہ گٹر کے پانی میں ڈوب گیا، شہریوں کا انوکھا اور خاموش احتجاج

نوٹی فیکیشن کے مطابق ریٹائر آئی جی صاحبان کو ہر ماہ ڈرائیور کی تنخواہ مد میں 23 ہزار 580 روپے ملیں گے جبکہ اردلی کی تنخواہ کی مد میں 20 ہزار 670 روپے ادا کیے جائیں گے۔

Punjab Government Retired IGs

چیف سیکریٹری پنجاب کے نوٹی فیکیشن کے مطابق تمام ریٹائر آئی جی صاحبان کو ہر ماہ گیس بل کی مد میں 8250 روپے ، ٹیلیفون بل کی مد میں 2500 روپے اور بجلی کے بل کی مد میں 25 ہزار روپے ملیں گے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق اسی طرح تمام سابق آئی جی صاحبان کو 200 لیٹر پٹرول بھی ماہانہ فراہم کیا جائے گا جس کی مالیت 20 ہزار روپے بنتی ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کا اطلاق 24 جنوری 2022 سے ہوگا۔

متعلقہ تحاریر