سکھر کی گلیوں اور شاہراہوں پر پھیلے گندگی ڈھیر عوام کے لیے وبال جان
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سمیت صفائی کے عملے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔
سکھر کے رہائشی و تجارتی مراکز سمیت شاہراہوں پر پھیلے گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ، تعفن اٹھنے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، سماجی حلقوں نے حکام بالا سے نوٹس لیکر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے منتخب نمائندگان اور سکھر انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات دیکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
محکمہ ریلوے کی غفلت ، لینس ڈاﺅن برج خستہ حالی کا شکار
رتوڈیرو میں برسوں سے بند گورنمنٹ اسکول نے تعلیمی ایمرجنسی کا پھول کھول دیا
شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز کے بعد اب مصروف ترین شاہراہوں ، چوراہوں پر بھی جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے وبائی امراض و بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھتا جارہا ہے۔
علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گذرے والے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سمیت صفائی کے عملے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔
عوامی شکایت کے باوجود شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی موئثر اقدام نہیں کئے جارہے ہیں۔
سکھر کے شہریوں ، سماجی حلقوں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات ، کمشنر سکھر ، میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔









