فروری 2022 میں سیمنٹ کی فروخت میں 4.75 فیصد کمی ہوئی، رپورٹ
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5.75 فیصد کمی سے 35.78 ملین ٹن رہی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 37.95 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت رہی۔
فروری 2022 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.75 فیصد کمی سے 4.36 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال فروری میں 4.57 ملین ٹن رہی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق فروری 2022 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 0.17 فیصد کمی سے 3.95 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال فروری میں 3.96 ملین ٹن رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی عدالتوں میں 3 کھرب کی ٹیکس وصولی کے مقدمات زیر التوا
ترکی میں مہنگائی کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،شرح54فیصد تک جاپہنچی
فروری 2022 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 34.18 فیصد کی نمایاں کمی سے 4 لاکھ 5 ہزار 489 ٹن رہی جو فروری 2021 میں 6 لاکھ 16 ہزار 30 ٹن رہی تھی۔
فروری 2022 میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مقامی مارکیٹ میں 3.214 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو فروری 2021 کی 3.278 ملین ٹن کی فروخت سے 1.95 فیصد کم رہی۔
فروری 2022 میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 7 لاکھ 40 ہزار 595 ٹن رہی جو فروری 2021 کی 6 لاکھ 83 ہزار 384 ٹن کی فروخت سے 8.37 فیصد زائد رہی۔
شمالی علاقوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 78.08فیصد کی نمایاں کمی سے 40ہزار902ٹن تک ہی محدود رہی جبکہ فروری 2021میں ایک لاکھ86ہزار 595ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔ فروری 2022کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 15.1 فیصد کمی سے 3 لاکھ 64 ہزار 587 ٹن رہی جو فروری 2021 میں 4 لاکھ 29 ہزار 435 ٹن رہی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 0.63فیصد کمی سے 31.42ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 31.61 ملین ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئی تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 31.35فیصد کمی سے 4.34ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 6.33ملین ٹن رہی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 2.74فیصد کمی سے 26.08 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 26.82 ملین ٹن رہی تھی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 63.3 فیصد کمی سے 5لاکھ98ہزار 517 ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے 16لاکھ 30ہزار ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 11.2فیصد اضافہ سے 5.33ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 4.79ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 20.27فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی اور جولائی تا فروری 2022کے دوران جنوبی علاقوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 3.74ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 4.7ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔