مداح کی مہوش حیات کو چُھونے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا چاہیے

دنیا بھر میں  فنکاروں  کھلاڑیوں اور اداکاروں کی سماجی طورپر ایک غیرمعمولی  درجہ حاصل ہوتا ہے ان کےمداح ان سے ملنا ان کو چھونا اور بات کرنا چاہتے ہیں ایسے ہی بعض مداحوں میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے فنکار نا خوشگوار واقعات کا سامنا کرتے ہیں  ایسا ہی ایک واقع  اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ بھی پیش آیا جب ایک پرستار نے ان کو چھونے کی کوشش کی۔

اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی معروف شوبزشخصیات میں ہوتا ہے اور ان کے مداح  پاکستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہے جن کی تعداد لاکھوں میں ہے  تاہم ناخوشگوار واقعات کا سامنا ان کو بھی کرنا پڑا، گذشتہ روز مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ایک تقریب میں شریک ہیں فوٹوسیشن کے دوران  ایک مداح نے عقب سے ہاتھ بڑھاکر انہیں چھونے کی کوشش کی جس کو عقب میں کھڑے ہوئے ایک شخص نے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

مس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کا کیا کردار ہوگا؟

اداکارہ مہوش حیات امریکی مصورہ این میری مینکر کی پرستار بن گئیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

اسٹوری کے ساتھ مہوش حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  لکھا کہ دیکھ کر حیران ہوں کہ کس طرح آزاد خیال مداح فنکاروں کو آسان لیتے ہوئے انہیں چھونے کی کوشش کرتے ہیں، اگرچہ اس واقعے کا علم نہیں تھا لیکن ریحان (جس شخص نے مداح کی کوشش ناکام بنائی )کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عقب سے محفوظ رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر