خاتون مداح کو جھڑکنے پر اُشنا شاہ پر تنقید

کیا اجنبیوں سے سے محدود فاصلہ رکھنا اور اپنی نجی زندگی سے دوررکھنا بدتمیزی ہے

شہرت عزت اور نام ہرانسان کی پہلی ترجیح ہوتا ہے  لیکن جب شہرت حاصل ہوجاتی ہے تو اس شخصیت کی زندگی سے پرائیویسی  ختم  ہوجاتی ہے، مشہور اور معروف انسان  اُس آزادی کے ساتھ اپنی زندگی نہیں گزار سکتا جس آزادی کے ساتھ ایک غیر معروف انسان  زندگی گزارتا ہے، ایک بار جب آ ْپ عوامی شخصیت کے طورپر پہچان بنا لیتے ہیں تو پر مداحوں کی جانب سے بے تحاشہ پیار تو ملتا ہی ہے لیکن  بعض اوقات کچھ ایسے ناخوشگوار واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جو آپ کے پورے دن کو خراب کردیتے ہیں ، ایساہی ایک واقع  اداکارہ اُشنا شاہ کے ساتھ بھی پیش آیا ۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  گذشتہ روز پیش آنے والے نا خوشگوار واقع کا زکر کیا، 32 سالہ اداکارہ نے  گذشتہ روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقع  کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ "شاپنگ مال میں آنٹی کو کبھی معلوم نہیں ہوگا کہ انھوں نے مجھے چھو کر میرا پورا دن برباد کردیا  (اگر وہ میرے چہرے کو چھوتی تو میرا ہفتہ برباد ہو جاتا)کیا اجنبیوں سے سے محدود فاصلہ رکھنا اور اپنی نجی زندگی سے دوررکھنا بدتمیزی ہے ؟۔

یہ بھی پڑھیے

اشنا شاہ اور صبا فیصل کیا انڈین فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

اشنا شاہ نے سونیا حسین کو لازوال حسن کی ملکہ قرار دے دیا

اُشنا شاہ کے ٹوئٹ پر ان کے  مداحوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، زیادہ تر نے اشنا شاہ کے حق میں بات کی جبکہ بعض نے اداکارہ پر تنقید کی ایک صارف نے لکھا کہ جیسے آپ نے آنٹی کا لفظ استعمال کیا ہے جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ خاتون کوئی عمر رسیدہ بوڑھی خاتون تھی اور مشرقی  ثقافتوں میں نوجوانوں کے بالوں  اور سرکو چھونا کوئی معیوب بات نہیں ہے جسے عام طورپر محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے وہ شائد آپ کو صرف دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہا رکرنا چاہتی تھیں ۔

متعلقہ تحاریر