ڈیوڈ اور وکٹوریا بیکہم نے یوکرینی بچوں کیلیے 10 لاکھ پاؤنڈ عطیہ کردیئے
سابق فٹبالر نے انسٹاگرام پر جنگ زدہ ملک کے بچوں کی امداد کیلیے اپیل کردی، یونیسیف کے تحت رقم خرچ کی جائے گی۔

انگلینڈ فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ نے یونیسیف کی اپیل پر یوکرین کی مدد کے لیے 10 لاکھ پاؤنڈ کی رقم عطیہ کر دی۔
سابق فٹبالر نے جنگ زدہ ملک میں متاثرہ بچوں کو مدد فراہم کرنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اپنے قائم کردہ فنڈ میں چندہ دینے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیے
بلوچستان: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری
یورپی باشندوں نے جنگ زدہ یوکرینی عوام کی مدد کا نیا طریقہ نکال لیا
اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ اور وکٹوریہ اب تک دس لاکھ پاؤنڈ کی رقم خیرات کرچکے ہیں۔
ڈیوڈ بیکہم 17 برس سے یونیسیف کے خیرسگالی سفیر ہیں اور ہر سال کروڑوں کی رقم یونیسیف کے لیے اور ان کے زیر سایہ چلنے والے منصوبوں کیلیے اکٹھی کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے انسٹاگرام پر کہا کہ میں نے اور وکٹوریہ نے اپنی فیملی کی طرف سے عطیہ کردیا ہے۔
ہم بہت ممنون رہیں گے اگر آپ یونیسیف کی مدد کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں تاکہ بچوں کی امداد کی جاسکے۔
ڈیوڈ نے کیپشن میں لکھا کہ یوکرین میں مسلح جھڑپ کے دوسرے ہفتے خاندانوں کی ضروریات بڑھ گئی ہیں اور 75 لاکھ بچے خطرے میں ہیں۔
ڈیوڈ بیکہم یونیسف کی طرف سے برطانیہ میں سنہ 2005 سے خیرسگالی سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور 2015 میں انہوں نے ‘ڈیوڈ بیکہم یونیسیف فنڈ’ قائم کیا تھا۔









